ہرنائی کے شاہراگ کوئلے کی کانوں کے علاقے میں گاڑی کے قریب ایک زور دار دھماکے میں 10 کان کنوں کی موت ہو گئی اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کوئلے کی کانوں میں کام کے لیے جا رہے تھے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے شاہراگ کے رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں بھی سنٹر منتقل کر دی گئی ہیں۔
دھماکے کی وجہ کا ابھی تک تعین نہیں ہوسکا ہے، فی الحال واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
اس سے قبل آج بنوں میں سیکیورٹی قافلے کے قریب دھماکے میں دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔