دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت آسٹریلوی ٹیم صرف 163 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔
ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے گئے اس میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ تو حارث رؤف نے 5 وکٹیں حاصل کر کے آسٹریلیائی بیٹنگ لائن کو بری طرح ناکام کر دیا۔ ان کی شاندار باؤلنگ کے سامنے آسٹریلوی کھلاڑی مشکلات کا شکار رہے، اور پوری ٹیم 163 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ کنگروز کی جانب سے اسٹیو اسمتھ 35 رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی رہے۔
حارث رؤف کے علاوہ شاہین آفریدی نے 3 جبکہ نسیم شاہ اور محمد حسنین نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون:
پاکستان پلیئنگ الیون: عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان (کپتان)، کامران غلام، سلمان علی آغا (نائب کپتان) محمد عرفان خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین
آسٹریلیا پلیئنگ الیون:
میتھیو شارٹ، جیک فریزر میک گرک، اسٹیو اسمتھ، جوش انگلس (وکٹ کیپر)، مارنس لیبسچین، گلین میکسویل، آرون ہارڈی، پیٹ کمنز (کپتان)، جوش ہیزل ووڈ، مچل اسٹارک اور ایڈم زمپا