پاکستان کے ہاتھوں آسٹریلیا کی شکست پر بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کوچ جیسن گلیسپی نے کہا کہ حارث روف کی پیس نے آسٹریلوی بلے بازوں کی خامیوں کو ایکسپوز کر دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوچ گلیسپی نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم نے آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دی جس پر خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ امید تھی کہ پاکستان آسٹریلیا کو شکست دے گئی لیکن اتنے بڑے مارجن سے دی گئی اس کا اندازہ نہیں تھا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے پاکستانی کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف ٹیم 20 میچز میں بھی اسی طرح کے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز آسٹریلیا کی ترجیحات میں نہیں تھی اس لیے کچھ اہم کھلاڑیوں نے اس سیریز میں حصہ نہیں لیا۔ اور نہ ہی آسٹریلیا کے بورڈ کی جانب سے اس کی تشہیر کی گئی۔ آسٹریلیا پاکستان کی بجائے بھارت کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی پر زیادہ ترجیح دے رہا ہے۔