جمعرات, جنوری 23, 2025
Home » آئی سی سی نے حارث رؤف کو نومبر کیلئے پلیئر آف دی منتھ قرار دیدیا

آئی سی سی نے حارث رؤف کو نومبر کیلئے پلیئر آف دی منتھ قرار دیدیا

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث روف کو آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی کا انعام مل گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نومبر کیلئے پلیئر آف دی منتھ قرار دیدیا۔

پاکستانی تیز گیند باز نے آسٹریلیا کے دورے پر تین ون ڈے میچوں میں 10 وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کو 22 سال میں پہلی ون ڈے سیریز جیتنے کے لیے اہم کردار ادا کیا تھا۔

حارث نے نومبر کے مہینے میں مجموعی طور پر 18 وکٹیں حاصل کیں، اور بھارت کے جسپریت بمراہ اور جنوبی افریقہ کے مارکو جانسن پر پیچھے چھوڑ کر ماہانہ ایوارڈ حاصل کیا۔

31 سالہ بولر نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں خطرناک بولنگ کا مظاہرہ کرتے 29 رنز دیکر پانچ وکٹیں حاصل کیں تھیں۔ حارث کے اسپیل کے باعث پاکستان آسٹریلیا کو 163 رنز پر آوٹ کرنے میں کامیاب ہوا اور بعد میں شاہینوں نے یہ میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے میچ میں بھی انہوں نے 2 وکٹیں حاصل کیں تھی اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز