پاکستان کے فاسٹ بولر حارث روف نے دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کرکے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں حارث روف نے 8 اوورز میں 29 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ اس طرح 39 میچوں میں 77 وکٹیں لے کر انہوں نے سابق اسپنر ثقلین مشتاق اور فاسٹ بولر شاہین کا ریکارڈ توڑ دیا ہے دونوں نے اپنے ابتدائی 39 میچوں میں 76، 76 وکٹیں حاصلی کیں تھیں۔
دوسری جانب، قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔ اگر وہ ایڈم زیمپا کا کیچ نہ گراتے تو ورلڈ ریکارڈ بنا سکتے تھے۔