نتاشا اسٹینکووچ سے طلاق کے بعد بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی پہلی بار اپنے بیٹے آگستیا سے ملاقات، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نتاشا اور ہاردک پانڈیا نے رواں سال جولائی میں علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ اس جوڑے کا ایک بیٹا اگستیا بھی ہے۔ حال ہی میں ہاردک کو اپنے بیٹے سے ملنے کا موقع ملا، جس میں بھارتی آل راؤنڈر بہت خوش نظر آرہے تھے۔ اس ملاقات کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
دونوں کی علیحدگی کے بعد نتاشا اپنے بیٹے اگستیا کے ساتھ اپنے آبائی ملک سربیا چلی گئیں تھی۔ دونوں حال ہی میں بھارت واپس آئے ہیں۔ اتوار کو ہاردک کافی عرصے بعد اپنے بیٹے سے ملے تو اُن کی خوشی دیدنی تھی۔
رپورٹس کے مطابق ہاردک کی بھابھی پنکھوری اگستیا اور اپنے بیٹے کبیر کے ساتھ کرکٹر کا استقبال کرنے ایئرپورٹ پہنچی۔ جہاں کرکٹر بچوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔ ویڈیو میں ہاردک کو ان دونوں کو بازوؤں میں پکڑے دیکھا جا سکتا ہے اور ان کے چہرے پر بڑی مسکراہٹ ہے۔