Home » خطے میں امن کی کوششوں کو تقویت،حماس نے اسلام آباد مذاکرات کی حمایت کر دی

خطے میں امن کی کوششوں کو تقویت،حماس نے اسلام آباد مذاکرات کی حمایت کر دی

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

بیت المقدس(ایگزو نیوز ڈیسک)مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں جاری امریکا ایران براہِ راست مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں کشیدگی میں کمی اور ممکنہ امن کے قیام کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مذاکرات نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ عالمی سطح پر جاری کشیدگی میں کمی کا باعث بن سکتے ہیں اور اسلامی دنیا کے درمیان اتحاد و ہم آہنگی کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے یہ مذاکرات اسلامی ممالک اور عرب دنیا کے درمیان تعلقات میں بہتری اور مشترکہ موقف اختیار کرنے کی سمت ایک مثبت قدم ہیں،جو خطے میں دیرپا استحکام کے لیے بنیاد فراہم کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ حالیہ ایران جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی عالمی معاشی بے چینی اور توانائی بحران کے باعث بین الاقوامی برادری کی نظریں ان مذاکرات پر مرکوز ہیں،جہاں ہر پیش رفت کو انتہائی اہمیت دی جا رہی ہے۔دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان کی میزبانی میں ایران،امریکہ اعلیٰ سطح وفود کے درمیان مذاکرات کا ابتدائی سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔امریکی وفد، جس کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کر رہے ہیں جبکہ ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد جس میں وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں،جو اس اہم مذاکراتی عمل میں شریک ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز