Home » عازمین حج کی سعودی عرب روانگی کیلئے حج پروازوں کا آغاز یکم مئی سے ہوگا

عازمین حج کی سعودی عرب روانگی کیلئے حج پروازوں کا آغاز یکم مئی سے ہوگا

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

عازمین حج کی سعودی عرب روانگی کے لیے حج پروازوں کا آغاز یکم مئی سے ہوگا، حج آپریشن 30 روز تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق، وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ پہلی حج پرواز یکم مئی کو روانہ ہوگی، جبکہ آخری پرواز 30 مئی کو روانہ ہو گی۔ حج آپریشن میں پی آئی اے اور سعودی ایئرلائن سمیت پانچ ایئرلائنز حصہ لیں گی۔

رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے، جن میں سرکاری اسکیم کے تحت تقریباً 89 ہزار عازمین شامل ہیں۔ حج پروازوں کا شیڈول 10 اپریل تک جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

وزارت حج و عمرہ نے حج 2025 کی تیاریوں کو مکمل کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور عازمین کی سہولت کے لیے ٹول فری نمبرز بھی جاری کیے ہیں تاکہ وہ اہلکاروں سے رابطہ کر سکیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز