Home » علامہ طاہر اشرفی نے برادر اسلامی اور عرب ممالک کے سرمایہ کاروں کو بڑی پیشکش کر دی

علامہ طاہر اشرفی نے برادر اسلامی اور عرب ممالک کے سرمایہ کاروں کو بڑی پیشکش کر دی

by ahmedportugal
20 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان سیاحت اور سرمایہ کاری کیلئے خوبصورت اور بہترین ملک ہے،برادر اسلامی ممالک اور عرب دنیا کے دوستوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ پاکستان میں سیاحت کیلئے اور سرمایہ کاری کیلئے آئیں،پاکستان کئی مختلف مذاہب اور مسالک کے ماننے والوں کا ملک ہے اور پاکستان میں بہت سے مذاہب کے مقدسات ہیں،پاکستان کی حکومت کی کوشش ہے کہ پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کیلئے آنے والوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے،انٹرنیشنل ریلیجئس ٹور ازم فورم اور انٹرنیشنل ریلیجئس ٹور ازم کونسل باہمی تعاون سے پاکستان اور بیرون پاکستان مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کو بڑھائے گی۔
یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل علامہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے انٹرنیشنل ریلیجئس ٹورازم فورم کے زیر اہتمام عالمی نمائش کے اختتام کے موقع پر آئے ہوئے مہمانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔24 ویں انٹرنیشنل ریلیجئس ٹور ازم و عمرہ نمائش میں 33 سے زائد سیاحت سے منسلک عالمی اداروں سے شرکت کی۔اس موقع پر امین اللہ طاہر،عبد الکریم الحسنی،مرزا احسان علی،چوہدری امتیاز،خالد عمر،غلام ربانی،ندیم ذکاء اور دیگر بھی موجود تھے۔علامہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ارض حرمین شریفین مسلمانوں کے ایمان اور عقیدے کا مرکز ہے، پاکستان سے لاکھوں حج اور عمرہ زائرین ہر سال سعودی عرب جاتے ہیں،سب پر لازم ہے کہ سعودی عرب کے قوانین کا احترام کریں اور جو نئی اصلاحات سعودی عرب میں لائی جا رہی ہیں ان پر عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور حج و عمرہ ٹورز آپریٹرز کی کوشش ہے کہ وہ ویژن 2030 کے مطابق پاکستان سے سعودی عرب جانے والوں کی رہنمائی کر سکیں اور اس پر مکمل عمل کریں،پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کیلئے بہترین ماحول ہے اور حکومت نے ایس آئی ایف سی کا ادارہ قائم کر کے سرمایہ کاروں اور سیاحت کے میدان میں آنے والوں کیلئے ہر ممکن سہولت کا بندوبست کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ریلیجئس ٹور ازم فورم کے زیر اہتمام ہونے والی نمائش پاکستان اور پاکستان سے باہر مذہبی سیاحت کو فروغ دینے والوں کیلئے بہترین کوشش ہے،پاکستان اور سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک کے درمیان مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل ریلیجئس ٹور ازم کونسل ایک جامع پلان ترتیب دے رہی ہے اور ان شاءاللہ حج و عمرہ اور زیارات کیلئے انٹرنیشنل ریلیجئس ٹورازم کونسل اپنا ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز