Home » سندھ میں ڈاکوؤں کو بڑے سرداروں کی سرپرستی حاصل،حافظ نعیم الرحمن سرداری نظام کے خلاف کھل کر میدان میں آ گئے

سندھ میں ڈاکوؤں کو بڑے سرداروں کی سرپرستی حاصل،حافظ نعیم الرحمن سرداری نظام کے خلاف کھل کر میدان میں آ گئے

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوزڈیسک)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان سندھ کی وڈیرہ شاہی کے خلاف خم ٹھونک کر میدان میں آ گئے،ایسا سنگین الزام عائد کر دیا کہ سندھی وڈیروں اور پیپلز پارٹی کے قائدین کی نیندیں حرام ہو جائیں ۔
ایگزو نیوز کے مطابق مرکزی سیکرٹریٹ منصورہ لاہور میں اندرون سندھ جماعت اسلامی کے اراکین کی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اور وڈیرہ شاہی نظام  کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی سے سندھ پر قابض ہے،سندھ میں سرداری نظام ظالمانہ نظام ہے،ڈاکووں کو بڑے سرداروں کی سرپرستی حاصل ہے،صوبے میں تعلیم کا بجٹ 450 ارب ہونے کے باوجود تعلیم کا بیڑہ غرق ہے،سندھ میں سکولوں میں جعلی بھرتیاں ہیں اور ایک کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ مقتدرہ کرپٹ افراد کو ملک پر مسلط کرنے کے رویوں پر نظرثانی کرے،ادارے کراچی میئر بنانے میں پی پی پی کاساتھ نہ دیتے تو یہ کراچی پر قابض نہیں ہوسکتی تھی،پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی سے سندھ پر قابض ہے،پیپلز پارٹی نے سندھ کے عوام کو بنیادی ضروریات سے محروم رکھا ہوا ہے، مقتدرہ جواب دے کہ کرپٹ افراد کو فارم 47کی بنیاد پر عوام کو کیوں مسلط کیا؟اداروں نے متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) اور پی پی پی کو کراچی کی ہاری ہوئی سیٹیں دے دیں ۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز