Home » سانحہ گل پلازہ پیپلزپارٹی حکومت کی بے حسی،مجرمانہ غفلت اور کراچی دشمنی کا نتیجہ،فیلڈمارشل سندھ کو پیپلزپارٹی کی کرپٹ حکومت سے نجات دلائیں،الطاف حسین کا مطالبہ

سانحہ گل پلازہ پیپلزپارٹی حکومت کی بے حسی،مجرمانہ غفلت اور کراچی دشمنی کا نتیجہ،فیلڈمارشل سندھ کو پیپلزپارٹی کی کرپٹ حکومت سے نجات دلائیں،الطاف حسین کا مطالبہ

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

لندن(ایگزو نیوز ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی و قائد الطاف حسین نے کراچی کے مصروف کاروباری مرکز گل پلازہ میں پیش آنے والے ہولناک سانحے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت،بے حسی اور کراچی دشمن پالیسیوں کا براہِ راست نتیجہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گل پلازہ میں آگ کے بعد سامنے آنے والے قیامت خیز مناظر دیکھ کر ان کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے اور یہ سانحہ اس امر کا ثبوت ہے کہ کراچی کو دانستہ طور پر تباہی کے دہانے پر دھکیلا جا رہا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے بانی قائد الطاف حسین نے کہا کہ آگ رات تقریباً دس بجے لگی،تاجر اور دکاندار فوری طور پر انتظامیہ کو اطلاع دیتے رہے مگر فائر بریگیڈ انتہائی تاخیر سے پہنچی،جب فائر ٹینڈرز موقع پر آئے تو ان میں موجود پانی بھی جلد ختم ہوتا چلا گیا،جس کے باعث آگ پورے پلازہ میں بے قابو ہو گئی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایسے سنگین سانحے کے دوران نہ وزیراعلیٰ سندھ،نہ صوبائی وزرا،نہ میئر اور نہ ہی ڈپٹی میئر جائے وقوع پر پہنچے،جس کے باعث تاجر اور متاثرہ خاندان مکمل طور پر بے یار و مددگار رہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی گزشتہ چھ دہائیوں سے سندھ پر قابض ہے مگر اس طویل اقتدار کے باوجود نہ کراچی کے بنیادی ڈھانچے کو محفوظ بنایا گیا اور نہ ہی فائر بریگیڈ جیسے اہم ادارے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا۔قائد ایم کیو ایم کے مطابق فائر بریگیڈ کے لیے مختص فنڈز کرپشن کی نذر ہو جاتے ہیں،جس کا خمیازہ شہری اپنی جانوں، کاروبار اور روزگار کی صورت میں بھگت رہے ہیں،گل پلازہ میں حکومت سندھ کی کارکردگی دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے جیسے عمارت کو دانستہ جلنے دیا گیا ہو۔

الطاف حسین نے سندھ حکومت پر الزام عائد کیا کہ اس نے رشوت،بدعنوانی اور نااہلی کے ذریعے نہ صرف کراچی بلکہ پورے سندھ کو تباہی سے دوچار کر دیا ہے، کراچی کو دیہات میں تبدیل کر دیا گیا ہے جبکہ دیہی سندھ کی حالت بھی ابتر ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف شہریوں سے ٹریفک قوانین،نئی نمبر پلیٹس اور ای چالان کے ذریعے بھاری رقوم وصول کی جا رہی ہیں،دوسری طرف ہیوی ٹرالرز،ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز کو دن دہاڑے شہر میں دندناتے پھرنے کی اجازت دی گئی ہے جو روزانہ شہریوں کی جانیں نگل رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر بھر میں نالے اور گٹر کھلے پڑے ہیں،معصوم بچے مین ہولز میں گر کر جاں بحق ہو رہے ہیں مگر پیپلز پارٹی کی میئرشپ میں بلدیاتی ادارے گٹر کے ڈھکن تک لگانے سے قاصر نظر آتے ہیں۔ان کے بقول کراچی کے شہریوں کے خون سے ہولی کھیلی جا رہی ہے اور حکومت مکمل طور پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔الطاف حسین نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی کرپٹ حکومت کے سائے تلے جرائم پیشہ عناصر اور بھتہ خور گروہ منظم ہو چکے ہیں جو صنعتکاروں،بلڈرز،تاجروں اور دکانداروں کو کروڑوں روپے کے بھتے کے لیے دھمکیاں دے رہے ہیں،جو شہری انکار کرتے ہیں ان پر قاتلانہ حملے کیے جا رہے ہیں مگر سندھ حکومت دانستہ طور پر ان عناصر کے خلاف کارروائی سے گریز کر رہی ہے۔انہوں نے ایک بار پھر آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ پاکستان کے معاشی دارالحکومت کراچی کو مکمل تباہی سے بچائیں اور سندھ کو کراچی دشمن،کرپٹ اور نا اہل پیپلز پارٹی کی حکومت سے نجات دلائیں۔قائد ایم کیو ایم نے گل پلازہ سانحے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور تمام متاثرہ خاندانوں سے مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز