وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے گوجرانوالہ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے محلہ فیصل آباد میں چھاپہ مارتے ہوئے ملزم ادریس کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے 31557 امریکی ڈالر، 105861 سعودی ریال، 13200 یورو ، 67700 ترکش لیرا، 1585 یو اے ای درہم، 1535 برطانوی پاونڈ اور 10000 کورین یوآن بھی برآمد ہوئے ہیں۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم سے 161 عمانی ریال، 240 آسٹیلین ڈالر، 200 قطری ، سوئس فنک، ملائیشین رنگٹ، کویتی اور بحرینی دینار اور 56 لاکھ 55 ہزار روپے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ برآمد ہونے والی کرنسی کی مالیت 2 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد ہے۔