امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے گرین کارڈ ہولڈرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی، کہا گرین کارڈ ہولڈرز کو امریکا میں مستقل رہائش کا حق حاصل نہیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کسی کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرتی ہے تو انہیں روکنے کا کوئی قانونی حق نہیں ہوگا۔ وینس نے مزید کہا کہ گرین کارڈ ہولڈرز کو امریکی شہریوں جیسا حق حاصل نہیں، اور ان کا معاملہ قومی سلامتی سے جڑا ہوا ہے نہ کہ آزادی اظہار سے۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں 95 فیصد کمی آئی ہے اور اسٹوڈنٹ ویزہ ہولڈرز پر بھی سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف سخت اقدامات شروع کیے تھے، جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد کو بے دخل کیا جا چکا ہے۔