ایتھنز (اسلم مراد ) یورپی یونین اور شینجن کے اہم ملک یونان نے پراپرٹی خریدنے کے بدلے گولڈن ویزہ جاری کرنے کا عمل ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے اور اس حوالے سے فروری کی اٹھائیس تاریخ مقرر کردی گئی ہے اس کے بعد جائیداد خریدنے کے بدلے گولڈن ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا ۔
یونان گولڈن ویزہ فراہم کرنے والے اہم ممالک میں شامل ہے جن کے گولڈن ویزہ کے لیے ہر سال ہزاروں درخواستیں آتی ہیں تاہم حکومت نے یورپی یونین کے پریشر پر جائیداد خریدنے کے بدلے گولڈن ویزہ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے اور اس حوالے سے پہلے اکتیس دسمبر آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم بعد میں ایسے لوگ جو کنٹریکٹ کر چکے ہیں ان کو سہولت فراہم کرنے کے لیے تاریخ اٹھائیس فروری تک بڑھا دئ گئی ہے ۔
یونان میں پراپرٹی کی خرید پر گولڈن ویزہ دینے کے باعث پراپرٹی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا تھا جس کی وجہ سے عوام کی جانب سے بھی گولڈن ویزہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا امید کی جارہی ہے کہ اس طرح پراپرتی کی قیمتوں اور کرایوں میں اضافے کو روکا جاسکے گا۔