ایتھنز (اسلم مراد ) بہتر مستقبل کے لیے یورپ جانے کا خواب لئیے سمندر کے راستے یونان پہنچنے کی کوشش میں تارکین وطن کی تین کشتیاں الٹ گئی جس کے بعد ہر جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ واقعے میں کتنے پاکستانی جاں بحق ہوئے ہیں تاہم اب ان کے اصل اعدادوشمار سامنے آگئے ہیں ۔
یونانی حکام کے مطابق تین کشتیوں میں پاکستانی اور دوسری شہریت کے لوگ سوار تھے پہلی کشتی کے سواروں کو بچا لیا گیا ، دوسری کشتی کے سواروں کو بھی بچا لیا گیا جبکہ تیسری کشتی میں چھہتر پاکستانی سوار تھے جن میں سے چھتیس کو بچا لیا گیا ۔ چار لاشیں پاکستانیوں کی پہلے سے ہی کشتی میں موجود تھیں ۔ جبکہ چالیس پاکستانی ابھی تک لاپتہ ہیں تینوں کشتیاں لیبیا کے ساحل سے یونان کے لیے روانہ ہوئی تھیں لیکن یونان کے ساحل سے دور کشتاں حادثے کا شکار ہوگئیں اور چالیس پاکستانی لاپتہ ہوگئے جن کے پچنے کی امیدیں کم ہیں۔