Home » برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کیلئے بڑی خبر

برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کیلئے بڑی خبر

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

لندن: برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانی طلبا کیلئے اہم خبر سامنے آئی ہے — برطانوی حکومت گریجویٹ ویزا اسکیم میں سخت تبدیلیوں پر غور کر رہی ہے، جس کا مقصد نیٹ مائیگریشن میں کمی لانا ہے۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق، مجوزہ اصلاحات کے تحت غیر ملکی طلبا کو تعلیم مکمل کرنے کے بعد برطانیہ میں قیام کیلئے گریجویٹ سطح کی ملازمت حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

موجودہ اسکیم کے تحت طلبا گریجویشن کے بعد 2 سال برطانیہ میں رہ سکتے ہیں۔

60 فیصد طلبا ایک سال بعد بھی £30,000 سے کم کما رہے ہیں، جو اوسط تنخواہ سے کم ہے۔

ہوم آفس کا مؤقف ہے کہ 40 فیصد سیاسی پناہ کے دعوے سابق طالب علم ویزا ہولڈرز کی جانب سے کیے گئے۔ ہوم آفس اور محکمہ تعلیم کے درمیان اس معاملے پر اختلاف ہے۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں برطانوی یونیورسٹیوں پر مالی دباؤ ڈال سکتی ہیں۔

یونیورسٹیز یو کے کی چیف ایگزیکٹیو ویوین اسٹرن کے مطابق، بین الاقوامی طلبا ہر سال £40 ارب کی معاشی مدد فراہم کرتے ہیں، اور دو سالہ ویزا ان کیلئے عملی تجربے کا اہم موقع ہے۔

لیبر حکومت آئندہ ماہ مائیگریشن پالیسی پر وائٹ پیپر جاری کرے گی، جس میں گریجویٹ ویزا اسکیم میں مجوزہ اصلاحات شامل ہوں گی۔

سخت شرائط متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جو سابقہ حکومت سے مختلف ہوں گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز