Home » مسلح افواج کی تنخواہوں، الاؤنسز اور دیگر واجبات کیلئے 15 ارب 83 کروڑ 90 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور

مسلح افواج کی تنخواہوں، الاؤنسز اور دیگر واجبات کیلئے 15 ارب 83 کروڑ 90 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے مسلح افواج کی تنخواہوں، الاؤنسز اور دیگر واجبات کے لیے وزارتِ دفاع کی 15 ارب 83 کروڑ 90 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کر لی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں معیشت، توانائی اور غذائی تحفظ سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

ای سی سی کے مطابق، یہ گرانٹ حالیہ پاک بھارت جنگ کے شہدا کے لیے وزیراعظم پیکج کے تحت واجبات کی ادائیگی کے لیے جاری کی جائے گی۔

اجلاس میں چینی کی درآمد کی بھی منظوری دی گئی، اور چھوٹے کسانوں اور کم ترقی یافتہ علاقوں کے لیے رسک کور اسکیم شروع کرنے کی تجویز بھی منظور کی گئی، جس کا باضابطہ آغاز 14 اگست 2025 کو متوقع ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز