Home » نئے سال کی پہلی رات،2026 کا شاندار آغاز،آسمان روشنیوں سے جگمگا اٹھا،ملک بھر میں جشن،آتش بازی اور دعائیں،ایگزو نیوز کی جانب سے اپنے قارئین کو نیا سال مبارک

نئے سال کی پہلی رات،2026 کا شاندار آغاز،آسمان روشنیوں سے جگمگا اٹھا،ملک بھر میں جشن،آتش بازی اور دعائیں،ایگزو نیوز کی جانب سے اپنے قارئین کو نیا سال مبارک

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور دیگر بڑے شہروں میں نئے سال 2026 کے آغاز پر شاندار آتش بازی سے آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھا جبکہ شہریوں نے جوش و خروش، دعاوں اور امیدوں کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا، رات بارہ بجتے ہی ملک بھر میں جشن کا آغاز ہوا اور سڑکوں، چوراہوں اور تفریحی مقامات پر عوام کی بڑی تعداد جمع ہوگئی،ایگزو نیوز کی جانب سے اپنے قارئین کو نیا سال مبارک ہو ۔
ایگزو نیوز کے مطابق لاہور میں لبرٹی چوک جشن کا مرکز بنا جہاں حکومت پنجاب کے زیر اہتمام شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد سرد موسم کے باوجود گھروں سے نکل آئی،جس کے باعث مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام بھی دیکھنے میں آیا۔پولیس اور ٹریفک وارڈنز کی بھاری نفری امن و امان اور ٹریفک کنٹرول کے لیے تعینات رہی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایکسپریس وے،جھیل کنارے اور مختلف مقامات پر شاندار آتش بازی کی گئی۔بارش اور شدید سردی کے باوجود خواتین،بچے اور نوجوان چھتریاں تھامے جشن میں شریک رہے۔شہریوں نے نئے سال کے آغاز پر ملکی سلامتی،ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔کراچی میں گورنر ہاوس،باغ ابنِ قاسم اور پورٹ گرینڈ میں شاندار تقریبات منعقد ہوئیں جہاں آتش بازی کے ساتھ میوزیکل پروگرامز نے سماں باندھ دیا۔ گرچہ دفعہ 144 نافذ رہی تاہم بعض علاقوں میں پابندی کے باوجود ہوائی فائرنگ کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے باغ ابن قاسم میں جشن میں شرکت کی،جہاں نامور گلوکاروں کی پرفارمنسز پر نوجوان جھوم اٹھے۔پشاور،کوئٹہ،حیدرآباد اور دیگر شہروں میں بھی نئے سال کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔مختلف مقامات پر عوام نے گھروں سے نکل کر آتش بازی دیکھی،ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور نئے سال کو خوش آمدید کہا۔

شہریوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 2026 کو امن، ترقی اور استحکام کا سال بنایا جائے گا۔ایگزو نیوز کی جانب سے اہل وطن کو نئے سال 2026 کی مبارکباد پیش کی گئی،اس امید کے ساتھ کہ نیا سال ملک کے لیے خوشخبریاں،معاشی بہتری اور عالمی سطح پر کامیابیاں لے کر آئے گا۔ گیلپ پاکستان کے تازہ سروے کے مطابق بھی نصف سے زائد پاکستانی 2026 سے پرامید ہیں اور اسے معاشی بہتری کا سال قرار دے رہے ہیں۔پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں بھی نئے سال کا استقبال شاندار انداز میں کیا گیا۔نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ،آسٹریلیا کے سڈنی ہاربر،چین، ہانگ کانگ اور تائیوان میں آتش بازی کے عظیم الشان مظاہرے ہوئے۔عالمی رہنماوں کی جانب سے امن، ترقی اور خوشحالی کے پیغامات بھی سامنے آئے۔2025 کو الوداع اور 2026 کو خوش آمدید کہتے ہوئے شہریوں نے نفرتوں کو مٹانے،اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے اور پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا،اس دعا کے ساتھ کہ نیا سال خیر، امن اور خوشحالی کی نوید ثابت ہو۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز