Home » یو ای ٹی لاہور کے سیشن 2025 میں نئے طلباء کی شمولیت،تعلیمی اور تحقیقی مواقع کی جامع رہنمائی کے لئے شاندار استقبالیہ تقریب

یو ای ٹی لاہور کے سیشن 2025 میں نئے طلباء کی شمولیت،تعلیمی اور تحقیقی مواقع کی جامع رہنمائی کے لئے شاندار استقبالیہ تقریب

by ahmedportugal
51 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور میں سیشن 2025 کے نئے طلباءکے لیے استقبالیہ تقریب کا دوسرا روز کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا، یہ تقریب خاص طور پر نان انجینئرنگ پروگرامز میں داخل طلباءکے اعزاز میں رکھی گئی، جس میں وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے خصوصی شرکت کی اور طلباءسے خطاب کیا، تقریب میں یونیورسٹی کے ڈینز، رجسٹرار اور مختلف تدریسی و انتظامی شعبہ جات کے سربراہان بھی موجود تھے۔
ایگزو نیوز کے مطابق تقریب کے دوران طلباءکو یونیورسٹی کی تمام فیکلٹیز، ڈیپارٹمنٹس اور پروگرامز کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی گئی۔ مقررین نے داخلہ لینے والے طلباءکو ہر شعبے کی افادیت، مستقبل کے مواقع، تحقیق کے امکانات اور انڈسٹری سے روابط کے حوالے سے جامع معلومات فراہم کیں، اس اقدام کا مقصد طلباءکو نہ صرف تعلیمی بلکہ عملی اور تحقیقی مواقع کے حوالے سے بھی باخبر کرنا تھا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو ای ٹی نہ صرف انجینئرنگ بلکہ سوشل سائنسز، مینجمنٹ اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں بھی عالمی معیار کی تعلیم اور ریسرچ کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ نئے طلباءکو نہ صرف بہترین تعلیمی ماحول بلکہ ہمہ جہت تربیت بھی دی جائے گی تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو منوا سکیں۔استقبالیہ تقریب میں ڈینز، فیکلٹی ممبران، رجسٹرار اور دیگر انتظامی سربراہان کے علاوہ بڑی تعداد میں نئے طلباء نے شرکت کی، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ یو ای ٹی لاہور علمی اور تحقیقی میدان میں اپنے طلباءکو بہترین موقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز