پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ "معصوم لوگوں پر گولیاں چلانے” سے باز رہے۔
انہوں نے پی ٹی آئی کے کارکنوں اور حامیوں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی جدوجہد میں پرامن رہیں، اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہ پارٹی کے بانی عمران خان کو جلد رہا کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں تین کارکنوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں، پی ٹی آئی نے کہا کہ اسلام آباد کے احتجاج میں پولیس نے مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کی، جس سے تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔