Home » سرکاری میڈیکل کالجزمیں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا ضروری قرار،اوورسیز پاکستانیوں کے لیے 10ہزار ڈالر فیس مقرر کرنے کا فیصلہ

سرکاری میڈیکل کالجزمیں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا ضروری قرار،اوورسیز پاکستانیوں کے لیے 10ہزار ڈالر فیس مقرر کرنے کا فیصلہ

by ahmedportugal
10 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اہم اجلاس میں محکمہ صحت سے متعلق بڑے فیصلے کیے گئے جنہیں مستقبل قریب میں پنجاب کے طبّی نظام میں سنگ میل کی حیثیت دی جا رہا ہے، اجلاس میں پبلک اور پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے لیے نئی ایڈمشن پالیسی کی منظوری دے دی گئی ہے، اس پالیسی کے تحت اب پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلبہ کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری میڈیکل کالجزمیں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا ضروری قرار دیدیا۔اعلامیے کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کے لیے ایم ڈی کیٹ کے تحت داخلہ لینے پر 10 ہزار ڈالر فیس مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے حوالے سے بھی اہم اصول وضع کیے گئے ہیں۔ پرائیویٹ میڈیکل کالج کی فہرست میں نام آنے والے امیدوار کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ایک تہائی فیس جمع کرانا ہوگی۔ بعد ازاں حتمی میرٹ لسٹ جاری ہونے کے بعد یو ایچ ایس یہ فیس متعلقہ کالج کو ٹرانسفر کرے گی۔ امیدواروں کو میرٹ لسٹ میں شامل ہونے کے بعد متعلقہ پرائیویٹ میڈیکل یا ڈینٹل کالج میں باقی ماندہ فیس ادا کرنی ہوگی۔اجلاس میں پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کے بعد لازمی سروس سے متعلق بھی تجاویز زیر غور آئیں جن پر اتفاق کیا گیا۔ طے پایا کہ ٹرینی ڈاکٹرز کو پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے متعلقہ شعبوں میں اسپیشلائزیشن کے لیے بھیجا جائے گا تاکہ تربیت اور سروس میں توازن قائم کیا جا سکے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اجلاس میں مختلف اسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ساہیوال میں پہلی کامیاب انجیو پلاسٹی پر اظہارِ مسرت کیا۔ انہوں نے میو ہسپتال میں ابلیشن سینٹر کے علاج کے لیے شفاف اور فول پروف طریقہ کار بنانے کی ہدایت کی۔ مزید برآں، وزیراعلیٰ نے پنجاب کے مختلف ہسپتالوں کے بورڈ آف منیجمنٹ کی بھی منظوری دی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے ہر ہسپتال میں غریب مریض کو بغیر پیسہ خرچ کیے علاج کی سہولت میسر ہونی چاہیے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ صوبے میں کینسر کے ہر مریض کا علاج ممکن بنایا جائے گا اور حکومت صحت کے شعبے میں اصلاحات کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔ماہرین صحت کے مطابق پنجاب حکومت کا یہ فیصلہ نہ صرف میرٹ پر مبنی داخلہ پالیسی کو یقینی بنائے گا بلکہ طبّی تعلیم میں شفافیت، معیار اور اعتماد کو بھی فروغ دے گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز