حکومت کی جانب سے نئے سال کی رات پیٹرولیم کی قیمتوں میں 4 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ جبکہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
مزید برآں مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
وزیر خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان 31 دسمبر کو وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کریں گے۔
عوام کی جانب سے سال 2025 کا استقبال پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے کیا جائے گا۔
اس سے قبل حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 3 روپے 05 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔