Home » سیاسی کشیدگی میں نرمی کا امکان،حکومت نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دوبارہ دعوت دے دی

سیاسی کشیدگی میں نرمی کا امکان،حکومت نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دوبارہ دعوت دے دی

by ahmedportugal
18 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک بار پھر مذاکرات کی باضابطہ دعوت دے دی ہے، جسے سیاسی منظرنامے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے چیف وہیپ عامر ڈوگر نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی،جس میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری بھی شریک تھے۔ملاقات کے دوران حکومتی نمائندوں نے اپوزیشن جماعت کو مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی پیشکش کرتے ہوئے واضح کیا کہ بات چیت کے لیے پارلیمنٹ ہاوس میں وہی مقام اختیار کیا جا سکتا ہے جو پی ٹی آئی کی جانب سے تجویز کیا جائے۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور ممکنہ ڈیڈ لاک کے خاتمے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ حکومتی وفد نے اس بات پر زور دیا کہ سیاسی مسائل کا حل صرف اور صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سنجیدہ انداز میں مذاکرات کی خواہاں ہے اور اس حوالے سے گیند اب پی ٹی آئی کے کورٹ میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کو دی گئی مذاکرات کی دعوت پر تاحال کوئی باضابطہ جواب موصول نہیں ہوا تاہم امید ہے کہ پی ٹی آئی اس پیشکش کو سنجیدگی سے لے گی۔حکومتی حلقوں کا موقف ہے کہ موجودہ سیاسی حالات میں مفاہمت اور ڈائیلاگ ہی استحکام کی جانب واحد راستہ ہے جبکہ اب نظریں پی ٹی آئی کے ردعمل پر مرکوز ہیں کہ آیا وہ اس دعوت کو قبول کرتے ہوئے مذاکراتی عمل کا حصہ بنتی ہے یا نہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز