Home » آزاد کشمیر کے عوام سے ناروا سلوک کی خبریں جھوٹ کا پلندہ،وفاقی حکومت کا سوشل میڈیا پروپیگنڈا ناکام بنانے کا اعلان

آزاد کشمیر کے عوام سے ناروا سلوک کی خبریں جھوٹ کا پلندہ،وفاقی حکومت کا سوشل میڈیا پروپیگنڈا ناکام بنانے کا اعلان

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے واضح کیا ہے کہ آزاد کشمیر کے شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک یا زیادتی سے متعلق تمام خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں،حکومتی موقف کے مطابق، سوشل میڈیا پر چند عناصر دانستہ طور پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں،جن کا مقصد عوام میں انتشار پیدا کرنا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے خلاف جھوٹی اور گمراہ کن خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ معرکہ حق میں شکست کے بعد دشمن پاکستان کی عزت و وقار برداشت نہیں کر پا رہا، پروپیگنڈا کرنے والے عناصر جلد بے نقاب کیے جائیں گے۔طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہیں اور اس مقصد کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی فوری طور پر مظفرآباد بھیجی گئی ہے،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیری عوام کی مکمل معاونت جاری رہے گی۔وفاقی وزیر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ دشمن قوتیں جھوٹی ویڈیوز اور جعلی خبروں کے ذریعے پاکستان اور کشمیر کے درمیان محبت کے رشتے کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، مگر ناکام رہیں گی۔اس موقع پر وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد پولیس ایک منظم اور ذمہ دار ادارہ ہے جس کی امن و امان کے قیام کے لیے قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پرانی ویڈیوز اور من گھڑت مناظر کو نئے واقعات کا رنگ دے کر سوشل میڈیا پر پھیلایا جا رہا ہے۔ عوام جعلی ویڈیوز پر یقین نہ کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ اسلام آباد میں کسی بھی قومیت یا علاقے کے شہری کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جاتا۔ حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر موجود غیر مصدقہ مواد کو پھیلانے سے گریز کریں اور صرف مستند ذرائع پر اعتماد کریں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز