حکومت نے یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس سے نئی قیمت 259.10 روپے ہو گئی ہے، جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کی قیمت اب 262.75 روپے ہے۔
حالیہ تبدیلی کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 2.15 روپے کمی کے بعد 169.62 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 154.05 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق تجویز میں پیٹرول کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.31 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.39 روپے فی لیٹر اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1.96 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی گئی ہے، امریکی خام تیل کی قیمت گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 3.60 فیصد کمی کے ساتھ 74.69 ڈالر فی بیرل اور لندن برینٹ آئل کی قیمت 2.34 فیصد کمی کے ساتھ 74.69 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔