گووندا کو ریوالور سے گولی لگی:
بالی ووڈ اداکار اور سیاست دان گووندا کو ریوالور سے گولی لگی. انہیں اپنے ہی ریوالور سے ٹانگ میں گولی کا یہ حادثہ پیش آیا۔ جس کے بعد اداکار کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا. اور اب وہ خطرے سے باہر ہیں۔
بالی ووڈ اداکار گووندا کو گولی لگ گئی ہے. تاہم ان کی حالت اب مستحکم ہیں. اور وہ خطرے سے باہر ہیں۔ فوری طبی امداد ملنے کے بعد. اداکار صحت یاب ہونے کی راہ پر گامزن ہیں، ڈاکٹر اس کی پیشرفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ مداحوں اور فلم انڈسٹری نے راحت اور حمایت کا اظہار کیا ہے. جب کہ واقعے کی تفصیلات ابھی تک زیر تفتیش ہیں۔
ممبئی پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے. اس واقعے کی تصدیق کی. جس نے بہت سے لوگوں کو صدمے میں ڈال دیا ہے۔ 60 سالہ گووندا نے. بعد میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے. اپنے مداحوں کو بتایا. کہ ڈاکٹروں نے گولی نکال دی ہے. اور وہ اپنے مداحوں کے پیار اور خدا کے آشیرواد کی وجہ سے ٹھیک ہیں۔
گووندا کے مینیجر ششی سنہا کے مطابق. اداکار کولکتہ جانے کی تیاری کر رہے تھے. جب یہ حادثہ پیش آیا۔ گووندا مبینہ طور پر اپنا لائسنس یافتہ ریوالور صاف کرکے اپنے سوٹ کیس میں رکھ رہے تھے. جو اُن کے ہاتھ سے گرا اور فائر ہونے سے. اُن کی ٹانگ پر گولی لگ گئی. جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگئے۔
پولیس واقعے کے حوالے سے. گووندا کا بیان لینے کا ارادہ رکھتی ہے. اور اُن کی بیوی سے بھی بیان ریکارڈ کرانے کی توقع کی جارہی ہے۔