Home » حکومت کے نمبر گیم میں نئی پیشرفت،پی ٹی آئی کے 18 ارکان حکومتی رابطے میں،وزیر مملکت حذیفہ رحمان کا دعویٰ

حکومت کے نمبر گیم میں نئی پیشرفت،پی ٹی آئی کے 18 ارکان حکومتی رابطے میں،وزیر مملکت حذیفہ رحمان کا دعویٰ

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ حذیفہ رحمان نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 15 سے 18 اراکینِ قومی اسمبلی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ان میں سے متعدد نے حمایت کی یقین دہانی بھی کروا دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نمبر گیم حکومت کے لیے کوئی مسئلہ نہیں، بلکہ سیاسی صورتحال پر مکمل گرفت حاصل ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت حذیفہ رحمان  نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کئی ارکان پس پردہ ہمارے ساتھ ہیں،وہ جانتے ہیں کہ موجودہ حالات میں استحکام ہی ملک کے مفاد میں ہے،پیپلز پارٹی کے بغیر حکومتی اتحاد کے پاس 163 ووٹ موجود ہیں جبکہ ایوان میں اکثریت کے لیے 169 ووٹ درکار ہیں۔حذیفہ رحمان نے واضح کیا کہ حکومت پیپلز پارٹی کے ساتھ اپنی کمٹمنٹ پر قائم ہے اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت سیاسی چیلنجز کا مقابلہ کرنا چاہتی ہے تا ہم انہوں  نے کہا کہ اگر کوئی جماعت تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو یہ اس کا آئینی حق ہے،حکومت کو اس سے کوئی خوف نہیں۔حذیفہ رحمان نے طنزیہ لہجے میں کہا کہ پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات اب کھل کر سامنے آ  رہے ہیں،میں پی ٹی آئی سے کہتا ہوں کہ پہلے اپنے اُن لوگوں کو روکیں جو خاموشی سے ہمارے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔
انہوں  نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ اختلاف صرف رائے کا ہے مگر جب ان کی جانب سے الزامات لگائے جائیں گے تو جواب دینا ضروری ہو جاتا ہے،ہم  نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو اتحادی سمجھا ہے،کسی حریف کے طور پر نہیں۔ حذیفہ رحمان  نے کہا کہ ملک کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے،غیر ملکی تعلقات میں بہتری آئی ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر ابھر رہا ہے،اگر آج مسلم لیگ ن کی مقبولیت بڑھ رہی ہے تو یہ کارکردگی کا نتیجہ ہے،کسی سازش کا نہیں۔یاد رہے کہ وزیر مملکت حذیفہ رحمان کا یہ بیان سیاسی منظرنامے میں ایک نئی بحث کو جنم دے سکتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان تعلقات میں تناو بڑھتا جا رہا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز