حکومت نے حج کوٹہ بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے سرکاری سکیم کے تحت مزید 5000 عازمین کو حج کی اجازت دی ہے۔
وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق نئی حج درخواستوں کی وصولی آئندہ ہفتے شروع ہونے والی ہے۔ سرکاری حج سکیم کے تحت 81,500 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
پانچ ہزار کا باقی کوٹہ اب تازہ درخواستوں کے ذریعے پُر کیا جائے گا۔ تاہم، وزارت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان درخواستوں کیلئے ایک اور بیلٹ منعقد نہ کیا جائے۔
وزارت نے کہا کہ حج ٹکٹ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر مختص کیے جائیں گے۔ درخواست جمع کرانے کی مدت کو پانچ دن تک محدود کرنے کی تجویز فی الحال زیر غور ہے۔