وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔
31 دسمبر کو دیر گئے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت اب 258.34 روپے فی لیٹر ہے۔
واضح رہے کہ اوگرا نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں رد و بدل کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے۔