اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں مہنگائی کا نیا دباو پیدا ہو گیا ہے اور عوامی سطح پر تشویش میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد روزمرہ زندگی کے اخراجات مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل اور پیٹرول دونوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں پندرہ روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت چار سو چودہ روپے اٹھاون پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں چودہ روپے بانوے پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت چار سو چودہ روپے اٹھتر پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہو گیا ہے اور یہ قیمتیں آئندہ ایک ہفتے کے لیے برقرار رہیں گی۔ اس فیصلے کے بعد ٹرانسپورٹ، اشیائے خوردونوش اور روزمرہ استعمال کی دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے عام شہری کی مشکلات میں اضافہ متوقع ہے۔
حکومت نے پاکستانیوں ایک بار پھر پیٹرول بم گرا دیا،مہنگائی کا نیا طوفان،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
18