حکومت ماہ رمضان میں منافع خوروں کو لگام ڈالنے میں ناکام، چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ ریٹیل مارکیٹ میں چینی 165 سے 170 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ چینی کا 50 کلو کا تھیلا 7870 روپے کا ہوگیا ہے۔ رمضان سے پہلے یہی تھیلا 6100 روپے کا تھا۔ رمضان سے پہلے چینی 130 سے 140 روپے کلو میں فروخت ہورہی تھی۔
اسی طرح کوکنگ آئل کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ کھلا آئل 480 سے بڑھ کر 500 روپے لٹر ہوگیا۔ سرسوں کا تیل 500 سے 520 روپے لٹر ہوگیا۔ ختلف برانڈز کے کوکنگ آئل بھی مختلف قیمتوں پر فروخت کیے جارہے ہیں۔ سب سے سستا برانڈ 440 روپے لٹر جب کہ مہنگا برانڈ 580 روپے لٹر ہے۔