Home » بڑی عید سے قبل بڑا ریلیف،حکومت نے پٹرول 6 روپے فی لٹر سستا کر دیا،ایک بار پھر عوام کو ریلیف دے دیا

بڑی عید سے قبل بڑا ریلیف،حکومت نے پٹرول 6 روپے فی لٹر سستا کر دیا،ایک بار پھر عوام کو ریلیف دے دیا

by ahmedportugal
23 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)عید الاضحیٰ سے قبل حکومت کی جانب سے عوام کو بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے، جسے بڑھتی مہنگائی کے دوران ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔اس فیصلے سے نہ صرف شہریوں کے سفری اخراجات میں کمی متوقع ہے بلکہ عید سے پہلے عوامی دباو کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
ایگزو نیوز کے مطابق عید الاضحیٰ سے قبل عوام کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، جہاں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 6، 6 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے،جس کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔وزارتِ پٹرولیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مقامی سطح پر قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کو عید کے موقع پر شہریوں کو سہولت دینے کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق نئی قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا،جس کے بعد ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل نئی کم شدہ قیمتوں پر دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ جمعے کو حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے فی لٹر کمی کی تھی، جس کے بعد مسلسل دوسری بار قیمتوں میں کمی کی جا رہی ہے۔ماہرین کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ کمی نہ صرف ٹرانسپورٹ اخراجات میں کمی کا باعث بنے گی بلکہ مہنگائی کے دباو میں بھی جزوی کمی لانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے،خاص طور پر عید کے موقع پر سفر اور خریداری کے بڑھتے ہوئے رجحان کے دوران۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز