وفاقی حکومت نے اگلے پندرہ دن کیلئے نظرثانی شدہ نرخوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 0.50 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 255 روپے 63 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5.31 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت اب 258.64 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
مزید برآں مٹی کے تیل کی قیمت بھی 3 روپے 53 پیسے کمی سے 168 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
یہ تبدیلیاں ایندھن کی قیمتوں میں باقاعدہ ایڈجسٹمنٹ کے حصے کے طور پر آتی ہیں، جو بین الاقوامی مارکیٹ کے رجحانات اور مقامی معاشی حالات سے متاثر ہوتی ہیں۔