Home » حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا،اضافہ ہوا یا کمی؟خبر آ گئی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا،اضافہ ہوا یا کمی؟خبر آ گئی

by ahmedportugal
18 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)وزارتِ خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق حکومت نے اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرول کی قیمت میں کسی قسم کا ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پیٹرول بدستور 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر پر دستیاب رہے گا۔ تاہم ڈیزل کی قیمت میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے، جو 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر کے اضافے کے بعد 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔یہ فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے اتار چڑھاو پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے، اور حکومت ہر پندرہ روز بعد مقامی سطح پر نئی قیمتوں کا اعلان کرتی ہے۔ قابلِ ذکر امر یہ ہے کہ یکم ستمبر کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں بھی پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی تھی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی، اس سے قبل اگست کے دوران پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا تھا، جس نے عام صارف اور ٹرانسپورٹ سیکٹر پر بھاری بوجھ ڈالا تھا۔ تازہ فیصلے نے پیٹرول کے صارفین کو تو وقتی ریلیف دیا ہے لیکن ڈیزل پر انحصار کرنے والے طبقے، بالخصوص ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے لیے اخراجات میں معمولی اضافہ ضرور ہوگا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز