Home » حکومت نے رات کی تاریکی میں پیٹرول 137 روپے اور ڈیزل 184 روپے مہنگا کر دیا

حکومت نے رات کی تاریکی میں پیٹرول 137 روپے اور ڈیزل 184 روپے مہنگا کر دیا

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)حکومت نے رات کی تاریکی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول 137 روپے 23 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو کر 458 روپے 40 پیسے اور ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو کر 520 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ عالمی توانائی کی بڑھتی قیمتوں اور خطے میں جاری جنگ کے اثرات کے باعث یہ مشکل مگر ضروری اقدام اٹھایا گیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے نئے ریٹس کا اعلان کر دیا ہے،جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 137.23 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا اور اس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 458.40 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی۔وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے وزیر خزانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ڈیزل کی قیمت میں 184.49 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا،جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 520.35 روپے فی لیٹر ہو گئی۔انہوں نے وضاحت کی کہ یہ فیصلہ عالمی سطح پر توانائی کی بڑھتی قیمتوں اور خطے میں جاری جنگ کی وجہ سے ناگزیر تھا۔علی پرویز ملک نے کہا کہ جنگ نے پوری دنیا اور خاص طور پر خطے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور اس کے اثرات ملک میں ایندھن کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کی شکل میں نمودار ہوئے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر صدر مملکت،وزرائے اعلیٰ اور اتحادی جماعتوں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت مشکل مگر ذمہ دارانہ فیصلے کرنے کے لیے تیار ہے۔وزیر پٹرولیم نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے کفایت شعاری کی مہم کے تحت کابینہ اراکین کی تنخواہوں میں بھی کمی کی ہے اور اس وقت قوم کو اتحاد کی اشد ضرورت ہے تاکہ ملک اس توانائی بحران کا سامنا موثر طریقے سے کر سکے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ موجودہ عالمی اور علاقائی حالات میں حکومت کے اقدامات کو سمجھیں اور ملکی مفاد میں تعاون کریں تاکہ توانائی کے بڑھتے بوجھ اور قیمتوں میں اضافہ کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز