Home » حکومت ٹرانسپورٹرز کے آگے جھک گئی، مطالبات تسلیم،معیشت کو مفلوج کرنے والی ملک گیر پہیہ جام ہڑتال ختم

حکومت ٹرانسپورٹرز کے آگے جھک گئی، مطالبات تسلیم،معیشت کو مفلوج کرنے والی ملک گیر پہیہ جام ہڑتال ختم

by ahmedportugal
56 views
A+A-
Reset

کراچی(ایگزو نیوز ڈیسک)ملک بھر میں جاری گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد باضابطہ طور پر ختم کر دی گئی، جس کے ساتھ ہی بندرگاہوں، شاہراہوں اور سپلائی چین میں کئی روز سے جاری جمود ٹوٹ گیا، وفاقی اور سندھ حکومت کے اعلیٰ سطح وفود نے دوسرے روز بھی گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان اور دیگر مرکزی رہنماوں سے تفصیلی مذاکرات کیے، جو کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔
ایگزو نیوز کے مطابق مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے واضح الفاظ میں کہا کہ حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے تمام بنیادی مطالبات تسلیم کر لیے ہیں ، جس کی بنیاد پر ملک گیر ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر وفاق یا سندھ حکومت نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو دوبارہ سخت اور ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔واضح رہے کہ بھاری ٹریفک چالانوں، ٹریفک پولیس کے مبینہ ناروا رویے اور آئے روز کی کارروائیوں کے خلاف گڈز ٹرانسپورٹرز نے 8 دسمبر سے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال شروع کر رکھی تھی۔ اس ہڑتال کے باعث کراچی سمیت ملک کی بڑی بندرگاہوں پر کام بری طرح متاثر ہوا، جہازوں کی آمد و رفت رک گئی اور درآمدی و برآمدی سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئیں۔ہڑتال کے دوران کسٹمز ہاوس میں بھی کئی گھنٹوں تک طویل مذاکرات کا سلسلہ جاری رہا جبکہ آج ماڑی پور ٹرک اڈے پر وفاقی حکومت کے نمائندوں اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے ٹرانسپورٹرز قیادت سے براہ راست بات چیت کی، جس کے بعد معاملات طے پا گئے۔ہڑتال کے خاتمے کے اعلان کے ساتھ ہی گڈز ٹرانسپورٹرز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور جشن منایا۔ ہڑتال ختم ہونے سے نہ صرف بندرگاہوں پر رکی ہوئی سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں بلکہ ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی ترسیل اور کاروباری سرگرمیوں کی بحالی کی بھی امید پیدا ہو گئی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز