گوگل کی غیر قانونی اجارہ داری:
امریکی محکمہ انصاف نے. آن لائن سرچ مارکیٹ میں گوگل کی غیر قانونی اجارہ داری ختم کرنے کیلئے سفارشات عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
امریکی حکام نے تصدیق کی ہے. کہ وہ انٹرنیٹ سرچز پر گوگل کی اجارہ داری کو ختم کرنے کیلئے. قانونی چارہ جوئی پر غور کر رہے ہیں ۔ اس صورت میں. ٹیکنالوجی کمپنی کو اپنی مصنوعات پر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے – بشمول اس کے کروم براؤزر، پلے اسٹور اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم۔
واضح رہے. کہ اگست میں ایک جج کو پتہ چلا. کہ کمپنی نے آن لائن سرچ مارکیٹ پر اپنا غلبہ یقینی بنانے کیلئے. اینٹی ٹرسٹ قوانین کو توڑا ہے۔ جس کے بعد حکام نے. اب عدالت میں فائلنگ میں کمپنی کی اجارہ داری کو ختم کرنے کیلئے. کئی تجاویز کا خاکہ پیش کیا ہے۔
ان منصوبوں میں گوگل کو دیگر ٹیک فرموں کو ادائیگی کرنے سے روکنا شامل ہے. تاکہ اس کا سرچ انجن پہلے سے انسٹال ہو یا نئی ڈیوائسز پر ڈیفالٹ آپشن کے طور پر سیٹ ہو۔
محکمہ انصاف کے ترجمان نے کہا. کہ ان نقصانات کو مکمل طور پر دور کرنے کیلئے نہ صرف آج گوگل کے تقسیم کے کنٹرول کو ختم کرنے کی ضرورت ہے. بلکہ یہ بھی یقینی بنانا ہے. کہ گوگل کل کی تقسیم کو کنٹرول نہیں کر سکتا۔
دوسری جانب. گوگل نے کہا. کہ عدالتی فائلنگ ایک "طویل عمل” کا حصہ ہے اور اس نے تصدیق کی ہے. کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کرے گا۔