فرینکفرٹ ( اسلم مراد ) یورپ میں ہنرمندوں کی کمی سے نمٹنے کے لیے یورپی یونین اپنی بھرپور کوشش کررہی ہے اور اس مقصد کے لیے ہر طریقہ اختیار کیا جارہا ہے ۔
کم ہوتی شرح پیدائش اور بوڑھوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے باعث ہنرمندوں کی مسلسل کمی ہورہی تھی جس سے نمٹنے کے لیے جرمنی اور اٹلی نے ہنرمندوں کی تعداد میں اضافے کافیصلہ کیا ہے ۔ دستیاب ذزرائع کے مطابق اٹلی نے غیر ملکیوں کے لیے ویزوں کی تعداد ایک لاکھ پچپن ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ پینسٹھ ہزار ورکر ویزہ مقرر کردی ہے۔
اسی طرح جرمنی کے اداروں نےکہا ہے کہ جرمنی کو اس وقت چار لاکھ ہنرمندوں کی ہر سال ضرورت ہے اس لیے گزشتہ سال کے دو لاکھ ہنرمندوں کے مقابلے میں اس سال زیادہ ویزے جاری کیے جائیں گے جرمنی اور اٹلی کے بعد دوسرے ممالک جن میں فرانس ، سویڈن ، ناروے ، ڈنمارک ، فن لینڈ اور سپین شامل ہیں ان ممالک نے بھی ورک ویزہ کی تعداد بڑھانے کے لیے کام شروع کردیا ہے