ماسکو (اسلم مراد ) شوگر کے ایسے مریض جن کی شوگر کنٹرول نہیں ہوتی انہیں بالاآخر انسولین پر شفٹ ہونا پڑتا ہے ان کے لیے یہ بہترین خبر ہے کہ پاکستان بھی جلد ان ممالک میں شامل ہوگا جو شوگر کی انسولین خود بنانے کے قابل ہوگئے ہیں اس سے قبل پاکستان انسولین دوسرے ممالک سے درآمد کرتا تھا اور اس پر لاکھوں ڈالر خرچ ہوتے ہیں ۔
پاکستان نے حال ہی میں روس کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئیے ہیں جس کے مطابق روس پاکستان کو شوگر کی انسولین بنانے کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کرے گا اور یہ انسولین دنیا بھر میں طبعی معیار پر پورا اترے گی اور حتی کہ پاکستان اس انسولین کو دوسرے ممالک کو برآمد بھ کرسکے۔