کراچی(ایگزو نیوز ڈیسک)پانچ روزہ کمی کے بعد سونے کی منڈی نے ایک بار پھر انگڑائی لی اور قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی اور مقامی دونوں سطحوں پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں معمولی بحالی دیکھی جا رہی ہے، جس نے قیمتی دھاتوں کے رجحان کو پلٹ دیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1800 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 33 ہزار 662 روپے پر جا پہنچا، جب کہ 10 گرام سونا 1543 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 71 ہزار 795 روپے کا ہو گیا۔ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ ریٹ 57 روپے بڑھ کر 5124 روپے مقرر ہوا۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 18 ڈالر مہنگا ہو کر 4113 ڈالر فی اونس پر جا پہنچا۔ ماہرین معاشیات کے مطابق یہ اضافہ عالمی مالیاتی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال، ڈالر کے اتار چڑھاو اور سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی طرف واپسی کا نتیجہ ہے۔مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی سطح پر موجود مالی دباو برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں سونا مزید مہنگا ہوسکتا ہے، جب کہ سرمایہ کاروں کے لیے یہ رجحان نئے مواقع اور خطرات دونوں ساتھ لاتا ہے۔
ڈالر کی چڑھائی،سونے کی چمک لوٹ آئی،پانچ روز کی کمی کے بعد قیمتوں نے پھر اڑان بھر لی
8