سونے کی طلب میں اضافے:
پاکستان میں شادیوں کے سیزن کے دوران. سونے کی طلب میں. اضافے کے باعث ملک کی مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں. ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن. کے شیئر کردہ اعداد و شمار کے مطابق. فی تولہ سونے کی قیمت. 700 روپے اضافے کے ساتھ 277,900 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے سے. 238,254 روپے ہوگئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں. سونے کی قیمت میں بھی اضافے کا رجحان رہا. جہاں فی اونس قیمت 7 ڈالر اضافے سے 2682 ڈالر تک پہنچ گئی۔
پاکستان میں سونے کی قیمت. عالمی اقتصادی غیر یقینی صورتحال اور کرنسی کی قدر میں کمی کے. درمیان گزشتہ تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے. تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ جو افراط زر کے دباؤ اور سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی مانگ کی عکاسی کرتا ہے۔ اس بے مثال اضافے نے بہت سے لوگوں کے لیے سونے کو تیزی سے ناقابل برداشت بنا دیا ہے. جس سے خوردہ خریداروں اور جیولرز دونوں متاثر ہوئے ہیں.
ایک روز قبل. سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے اضافے کے ساتھ .277200 روپے پر پہنچ گئی تھی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1886 روپے اضافے سے 237654 روپے تک پہنچ گئی تھی۔