پاکستان میں سونا مہنگا ہوگیا
پیر کو بین الاقوامی مارکیٹ میں. اضافے کے رجحان کے بعد مقامی مارکیٹ پاکستان میں سونا مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن. کے شیئر کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1700 روپے اضافے کے ساتھ 268,000 روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت. مقامی مارکیٹ میں 1700 روپے کے اضافے کے بعد 229,767 روپے تک پہنچ گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے سے 2587 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
دریں اثنا، مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جس کے مطابق تولہ کی قیمت 2,950 روپے ہے اور 10 گرام کی قیمت 2,529.14 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔