سونا تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گیا:
سونا تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گیا, پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں بھی سونےکی قیمت میں اضافہ ریکارڈ ہو گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے شیئر کردہ اعداد و شمار کے مطابق. فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے اضافے سے 268,500 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح 10 گرام کی قیمت 685 روپے اضافے سے. 230,195 روپے پر طے پائی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں. قیمتی دھات کی قیمت 8 ڈالر اضافے سے 2950 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
دریں اثنا، مقامی مارکیٹ میں. چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی. جس کے مطابق تولہ کی قیمت 2,950 روپے ہے اور 10 گرام کی قیمت 2,529.14 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔
ایک روز قبل، مقامی مارکیٹ میں. سونے کی قیمت میں اضافہ اس ہفتے کے شروع میں ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے بعد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت. 300 روپے کمی سے 267700 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح 10 گرام کی قیمت 257 روپے کمی سے 229,510 روپے تک پہنچ گئی۔