کراچی(ایگزو نیوز ڈیسک)ملکی اور عالمی منڈیوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیز رفتار اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث قیمتی دھاتیں مزید مہنگی ہو گئی ہیں۔حالیہ اضافے کے بعد سونا نئی بلند سطح کے قریب پہنچ گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،جس سے خریداروں اور سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث قیمتی دھاتوں کی خریداری مزید مہنگی ہو گئی ہے۔ آل مارکیٹ صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ 4 لاکھ 92 ہزار 462 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 515 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 22 ہزار 206 روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،جہاں 24 قیراط فی تولہ چاندی 395 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 908 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے براہ راست اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں،جہاں فی اونس سونے کی قیمت 41 ڈالر اضافے کے بعد 4701 ڈالر کی سطح تک جا پہنچی ہے۔معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال،کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاو اور سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں،جس کے اثرات مقامی سطح پر بھی واضح طور پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔
سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے،ملکی و عالمی منڈی میں بڑا اضافہ،چاندی بھی پیچھے نہ رہی
7