Home » سونے کی قیمت میں پریشان کن اضافہ،فی تولہ 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا

سونے کی قیمت میں پریشان کن اضافہ،فی تولہ 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

کراچی(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان میں سونے کی قیمتوں نے ایک بار پھر تاریخ کی بلندی کو چھو لیا ہے،بدھ کے روز مقامی اور عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 500 روپے بڑھ گئی جبکہ 10 گرام سونا بھی 3 ہزار 1 روپے مہنگا ہو گیا۔اس اضافے کے بعد سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب جا پہنچی ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق پاکستانی عوام کے لیے مہنگائی کا ایک اور دھچکا، سونے کی قیمت نے پھر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ عالمی اور مقامی مارکیٹ میں اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 10 ہزار روپے سے اوپر پہنچ گیا، جبکہ چاندی کی قیمتیں بھی بڑھ کر نئی سطح پر جا پہنچیں۔آل صرافہ جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جو اب تک کی ریکارڈ سطح کے قریب ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 51 ہزار 747 روپے ہو گئی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں 35 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس سونا 3 ہزار 855 ڈالر سے بڑھ کر 3 ہزار 890 ڈالر پر پہنچ گیا۔چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، جہاں فی تولہ چاندی 50 روپے بڑھ کر 4 ہزار 826 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 43 روپے اضافے کے ساتھ 4 ہزار 137 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی چاندی کی فی اونس قیمت 0.50 ڈالر بڑھ کر 47.27 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز