Home » سونے کی قیمت آسمان پر، فی تولہ 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپے کی بلند ترین سطح پر

سونے کی قیمت آسمان پر، فی تولہ 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپے کی بلند ترین سطح پر

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

کراچی: ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے، اور آج مسلسل تیسرے دن فی تولہ سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,100 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب، 10 گرام سونے کی قیمت میں 944 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 7 ہزار 13 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کے نرخوں میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد بین الاقوامی قیمت 3,356 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ عالمی مالیاتی بے یقینی، کرنسی کی قدر میں کمی اور سرمایہ کاروں کا محفوظ اثاثوں کی طرف رجحان ہے

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز