کراچی: دنیا بھر میں سونے کی قیمتیں تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
عالمی منڈی میں فی اونس سونا 3 ہزار 100 کا سنگِ میل عبور کرنے کے قریب ہے۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 5 ڈالر کے اضافے سے 3089 ڈالر کا ہوگیا۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا۔ پاکستان میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 25 ہزار 500 روپے کی تاریخی بلند ترین سطح پر جا پُہنچا۔ 10 گرام سونا 428 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 79 ہزار 63 روپے کا ہوگیا۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 580 روپے پر برقرار ہے۔