کراچی(ایگزو نیوز ڈیسک)ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ اور دس گرام سونے کے نرخ نیچے آ گئے ہیں۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق حالیہ کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کم ہو کر 4 لاکھ 26 ہزار 436 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 857 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے،جس کے بعد یہ 3 لاکھ 65 ہزار 600 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔صرافہ مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق قیمتوں میں یہ کمی عالمی سطح پر سونے کے نرخوں میں آنے والی گراوٹ کا براہ راست نتیجہ ہے۔بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی،جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر سستا ہو کر 4040 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔ماہرین کے مطابق عالمی معاشی حالات،کرنسی مارکیٹس میں اتار چڑھاو اور سرمایہ کاروں کے رجحانات میں تبدیلی نے سونے کی قیمتوں پر اثر ڈالا ہے،جس کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی منتقل ہوئے ہیں۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر عالمی سطح پر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان بھی موجود ہے تاہم حتمی سمت کا انحصار عالمی معاشی اشاریوں اور طلب و رسد کی صورتحال پر ہوگا۔
عالمی منڈی میں کمی کا اثر،سونے کی قیمتوں کو بریک لگ گئی،فی تولہ ایک ہزار روپے سستا
16