Home » عالمی مارکیٹ میں گراوٹ کا اثر،سونے کی چمک ماند پڑنے لگی،پاکستان میں فی تولہ سونا 2500 روپے سستا ہو گیا

عالمی مارکیٹ میں گراوٹ کا اثر،سونے کی چمک ماند پڑنے لگی،پاکستان میں فی تولہ سونا 2500 روپے سستا ہو گیا

by ahmedportugal
12 views
A+A-
Reset

کراچی(ایگزو نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستانی صرافہ مارکیٹ پر بھی نمایاں ہونے لگے ہیں، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ 4 لاکھ 34 ہزار 936 روپے فی تولہ کی سطح پر آگئے ہیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے،جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کے نرخ 2500 روپے کم ہو گئے ہیں جبکہ عالمی بلین مارکیٹ میں بھی قیمتی دھات کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 34 ہزار 936 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2143 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 72 ہزار 887 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا، جہاں فی اونس سونا 25 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4125 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔ماہرینِ صرافہ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کے براہ راست اثرات پاکستانی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔عالمی سطح پر طلب،سرمایہ کاری کے رجحانات اور مارکیٹ میں اتار چڑھاو کے باعث مقامی قیمتوں میں کمی یا اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی،جب فی تولہ سونا 1100 روپے سستا ہوا تھا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کی کمی ہوئی تھی۔عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز فی اونس سونا 11 ڈالر کمی کے بعد 4174 ڈالر پر آگیا تھا تاہم حالیہ کمی کے بعد عالمی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں سونے کے نرخ مزید نیچے آئے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز