Home » سونا مسلسل گراوٹ کا شکار،خریداروں کیلئے نادر موقع،فی تولہ 4700 روپے سستا،نئی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار 236 روپے ہو گئی

سونا مسلسل گراوٹ کا شکار،خریداروں کیلئے نادر موقع،فی تولہ 4700 روپے سستا،نئی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار 236 روپے ہو گئی

by ahmedportugal
10 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے،جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 4 ہزار 700 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں گراوٹ کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی مرتب ہوئے،جس کے باعث پاکستان میں قیمتی دھات مزید سستی ہو گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4 ہزار 700 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار 236 روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 29 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 68 ہزار 858 روپے کا ہو گیا۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی،جہاں فی اونس سونا 47 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 78 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا۔ ماہرین کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کا براہ راست اثر پاکستان کی صرافہ مارکیٹ پر پڑتا ہے،جس کے نتیجے میں مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی۔اقتصادی ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی صورتحال، سرمایہ کاروں کے رجحانات میں تبدیلی، امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاو اور بین الاقوامی منڈیوں میں طلب و رسد کے عوامل سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران بھی عالمی مارکیٹ کی صورتحال کے باعث سونے کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاو کا امکان موجود ہے۔صرافہ بازار سے وابستہ تاجروں کے مطابق قیمتوں میں کمی کے بعد سونے کی خریداری میں اضافہ ہو سکتا ہے،خصوصاً شادیوں کے سیزن اور دیگر تقریبات کے باعث صارفین کی دلچسپی بڑھنے کی توقع ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ چند کاروباری دنوں کے دوران بھی سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھا گیا۔گزشتہ روز فی تولہ سونا 2 ہزار 500 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 34 ہزار 936 روپے کا ہو گیا تھا جبکہ کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔حالیہ کمی کے بعد سونے کی قیمت گزشتہ کئی ماہ کی کم ترین سطحوں میں شامل ہو گئی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز